QR CodeQR Code

حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

1 May 2021 00:16

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت 108.56 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 110.76 روپے فی لیٹر برقرار رہیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت 108.56 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 110.76 روپے فی لیٹر برقرار رہیں گی۔ اعلامیہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 77.65 روپے فی لیٹربرقرار رہے گی اور یہ قیمتیں پندرہ مئی 2021 تک لاگو رہیں گی۔


خبر کا کوڈ: 930098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930098/حکومت-کا-پیٹرول-کی-قیمت-برقرار-رکھنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org