0
Saturday 1 May 2021 09:38

کرغزستان اور تاجکستان کے متنازعہ سرحدی علاقے میں چھڑپیں، 31 افراد ہلاک

کرغزستان اور تاجکستان کے متنازعہ سرحدی علاقے میں چھڑپیں، 31 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کرغزستان اور تاجکستان کے متنازعہ سرحدی علاقے میں تازہ چھڑپوں میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ کرغزستان اور تاجکستان کی سرحدی آبادیوں کے درمیان زمین اور پانی کے مسائل پر آئے دن جھڑپیں ہوتی ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس مرتبہ ان جھڑپوں میں دونوں ملکوں کے فوجیوں کی شمولیت کی وجہ سے تازہ جھڑپ کئی برسوں میں شدید ترین تھی۔ کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں طرف کے ہلکاروں کے مابین آج ملاقات ہوئی ہے۔ مشترکہ بیان میں کرغزستان اور تاجکستان نے حالیہ کشیدگی کو صرف اور صرف پُرامن طریقے سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 930123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش