0
Saturday 1 May 2021 09:44

پاکستان میں کورونا وائرس کی افریقی و برازیلی اقسام رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کی افریقی و برازیلی اقسام رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ وزراتِ نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی مزید 2 نئی اقسام سامنے آ گئیں، یہ 2 نئی اقسام افریقی اور برازیلی کورونا وائرس کی رپورٹ ہوئی ہیں۔ وزراتِ نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں کیے گئے ٹیسٹ میں نئی اقسام پائی گئیں، نیشنل ہیلتھ سروسز اور این سی او سی کورونا وائرس کی اقسام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وزراتِ نیشنل ہیلتھ سروسز نے زور دیتے کہا ہے کہ وائرس کی جو بھی قسم ہو، ایس اوپیز پر عمل میں تحفظ ہے، افریقی اور برازیلی کورونا کی کنٹیکٹ ٹریسنگ شروع کر دی ہے۔ وزراتِ نیشنل ہیلتھ سروسز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماسک پہننا یقینی بنائیں، گھر سے بلا ضرورت باہر مت نکلیں، سماجی فاصلے کو عملی طور پر یقینی بنائیں۔ وزراتِ نیشنل ہیلتھ سروسز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کورونا وائرس کی ویکیسن لگوائیں۔
خبر کا کوڈ : 930124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش