?>?> یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کیخلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور - اسلام ٹائمز
0
Saturday 1 May 2021 09:50

یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کیخلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کیخلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
اسلام ٹائمز۔ یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے خلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی۔ یورپی پارلیمنٹ میں 6 کے مقابلے میں 681 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔ قرارداد میں پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس پر نظرثانی کرنے اور اقلیتوں سے متعلق امتیازی قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ارکان پارلیمنٹ نے فرانس اور پاکستان کے تنازع میں فرانس سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب پاکستان نے یورپی پارلیمنٹ میں توہین رسالت قوانین سے متعلق قرارداد پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں گفتگو سے پاکستان میں توہین رسالت قوانین اور مذہبی حساسیت سے لاعلمی کا اظہار ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 930125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش