0
Saturday 1 May 2021 18:19

ملک بھر میں یوم علیؑ کے پروگرام روایتی انداز منعقد میں ہونگے، علامہ احمد اقبال رضوی

ملک بھر میں یوم علیؑ کے پروگرام روایتی انداز منعقد میں ہونگے، علامہ احمد اقبال رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ یوم علیؑ کی مناسبت سے ملک بھر میں عزاداری کے پروگرامات اپنے روایتی انداز کے مطابق منعقد ہوں گے۔ کسی کو عزاداری کے پروگرام میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے اور حساس ترین مقامات پر جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں، تاکہ کسی کو شرپسندی کا موقع نہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں وحدت اسکاوٹس متعلقہ انتظامیہ کیساتھ ساتھ جلوس میں نگرانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلوس کے شرکاء میں ماسک اور سینٹائرز بھی تقسیم کیے جائیں گے، تاکہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع ایک ذمہ دار اور بابصیرت قوم ہے۔ کرونا کے حوالے سے ہر اس حکومتی فیصلے پر عمل کیا جائے گا، جس سے عزاداری کے پروگراموں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہوتی ہو۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کرے گی، جس سے عوام کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنے کا خدشہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ 02 مئی بروز اتوار دوپہر 2 بجے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری یوم علی علیہ السلام کے حوالے سے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، جس میں عزاداری سے متعلق لائحہ عمل واضح کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 930128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش