0
Saturday 1 May 2021 11:10

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزدور کی اجرت 20 ہزار کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزدور کی اجرت 20 ہزار کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے یوم مزدور پر محنت کشوں کیلئے بڑا قدم اُٹھا لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزدور کی کم سے کم اجرت 20 ہزار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یوم مزدور کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت کش کی فلاح و بہبود سب سے زیادہ مقدم ہے، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں ورکرز کی کم از کم اجرت 20 ہزار کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تین برس میں مزدورں کی کم از کم اجرت میں پانچ ہزار روپے اضافہ کیا ہے، سابق ادوار میں ورکرز کی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے محنت کشوں کو ریلیف دینے کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا، سابق حکمرانوں نے پانچ سالہ دور میں ورکرز کی اجرت میں تین ہزار کا اضافہ کیا۔ ہماری حکومت مزدوروں کی کم از کم اجرت میں آئندہ بھی اضافہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فرسودہ نظام ختم کرکے آن لائن لیبر انسپکشن کا نفاذ کیا گیا ہے، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں مفت ایمرجنسی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ سوشل سکیورٹی انسپکشن 20 فیصد تک محدود کی گئی ہے۔ محنت کشوں کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کا آن لائن نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ لاہور، ننکانہ اور ملتان کی لیبر کالونیوں میں محنت کشوں کو فلیٹس الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 930129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش