0
Saturday 1 May 2021 11:39

وزیراعظم 7 مئی سے سعودیہ کا 3 روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم 7 مئی سے سعودیہ کا 3 روزہ دورہ کریں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 7 مئی سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم 7 مئی سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے، وزیر اعظم کے ساتھ سعودی عرب کے دورہ پر جانے والے وفد میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 15 ماہ بعد اعلیٰ سطح پر بات چیت ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 930131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش