QR CodeQR Code

شہباز شریف کا این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرانے کا مطالبہ

1 May 2021 14:28

صدر نون لیگ نے کہا کہ سیکشن 95 (6 ) کے تحت مجموعی رزلٹ سے قبول دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے، ہمیں امید ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آئین اور شفافیت کے تقاضوں کو یقینی بنائیں گے۔ نون لیگ نے این اے 249 میں ضمنی الیکشن میں دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کروا دی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کراچی کے حلقہ این اے 249 بلدیہ میں دوبارہ گنتی کرانے کا مطالبہ کردیا۔ شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرائیں، یہ ہمارا آئینی حق ہے، سیکشن 95 (5) کا تقاضاہے کہ کل ڈالے جانے والے ووٹوں کا مارجن پانچ فیصد سے کم ہو، تو دوبارہ گنتی کرائی جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیکشن 95 (6 ) کے تحت مجموعی رزلٹ سے قبول دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے، ہمیں امید ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آئین اور شفافیت کے تقاضوں کو یقینی بنائیں گے۔ نون لیگ نے این اے 249 میں ضمنی الیکشن میں دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کروا دی۔ نون لیگ کے امیدوار مفتوح اسماعیل کی چیف الیکشن کمشنر کو درخواست میں کہا کہ 30 سے زائد پولنگ اسٹیشن کے نتائج موصول نہیں ہوئے، فارم 45 اور فارم 47 کے نتائج بھی فرق ہے اور کچھ پریذائیڈنگ افسران پر تحفظات ہیں، آر او نے ہماری تمام درخواستیں مسترد کردی ہیں، یہ رویہ آر او کا متعصب ہونا واضح کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 930148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930148/شہباز-شریف-کا-این-اے-249-میں-دوبارہ-گنتی-کرانے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org