0
Saturday 1 May 2021 14:35

9 ماہ کے دوران بیرونی قرضوں میں 7 ارب 41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ

9 ماہ کے دوران بیرونی قرضوں میں 7 ارب 41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں، جس کے تحت جولائی سے مارچ 2021ء تک حکومت نے7 ارب 41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرضہ حاصل کیا، اور رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاکستان نے 4 ارب 86 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض واپس بھی کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ارب 34 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بجٹ سپورٹ کی مد میں حاصل کئے گئے، 3 ارب 12 کروڑ ڈالر کمرشل قرضوں کی ادائیگی کیلئے حاصل کئے گئے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ایک ارب 35 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ لیا گیا، 43 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اجناس کی فنانسنگ کیلئے حاصل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان کو سیف ڈیپازٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر فراہم کئے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 1 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا، عالمی بینک نے 2 ارب 25 کروڑ ڈالر میں سے پاکستان کو 93 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض دیا، فرانس نے 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالر، امریکہ نے 8 کروڑ 62 لاکھ اور چین نے 14 کروڑ 75 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا۔
خبر کا کوڈ : 930149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش