0
Saturday 1 May 2021 17:18

الیکشن کمیشن کا این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا حکم

الیکشن کمیشن کا این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا بھی حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور این اے 249 سے نامزد امیدوار مفتاح اسماعیل نے حلقے میں ہونے والے انتخابات پر اعتراض کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی اور الیکشن کمیشن نے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی ہے، دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت 4 مئی کو ہوگی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ ہونے کے بعد حلقے کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔

قومی اسمبلی حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کو بدترین شکست دے دی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ 29 اپریل کو این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل 16156 ووٹ کے ساتھ فتح یاب ہوگئے، جبکہ مسلم لیگ نون کے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل 15473 لے کر دوسرے نمبر پر رہے، اس طرح پیپلز پارٹی کے امیدوار محض 683 ووٹ کے فرق سے کامیاب ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 930165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش