0
Saturday 1 May 2021 19:03

کراچی میں سابق ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی میں سابق ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ملیر سٹی پولیس نے جماعت اسلامی کے سابق ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز اور انکے ڈرائیور کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے کارندے کو گرفتار کرکے دستی بم اور ڈیٹونیٹر برآمد کرلیا، ملزم واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ ترجمان ملیر سٹی پولیس کے مطابق ملیر سٹی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایم کیو ایم لندن کا کارندہ عبدالرحمان اپنے ساتھیوں سے ملنے ملیر ہالٹ کے قریب آرہا ہے، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کرکے دستی بم اور ڈیٹونیٹر برآمد کرلیا۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 2012ء میں جماعت اسلامی کے سابق ٹاون ناظم ڈاکٹر پرویز کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ڈاکٹر پرویز اور انکا ڈرائیور خلیق اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ ملزم واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 2008ء میں عام انتخابات میں مختلف علاقوں میں قتل کی پانچ وارداتیں کی تھی۔ ملزم نے 2008ء میں ایم کیو ایم لندن ٹارگٹ گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی، اس نے اپنے مخالف گروپ کے سیاسی جماعت کے کارکن کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں خوف پھیلانے کیلئے فائرنگ بھی کرتا تھا اور مرکز کی ہدایت پر واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو جاتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 930174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش