QR CodeQR Code

یقین ہے ری پولنگ میں مفتاح اسماعیل بری طرح ہاریں گے، سعید غنی

1 May 2021 19:07

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ ن لیگ والے اپنی بدنظمی کی وجہ سے ہارے ہیں، ن لیگ والوں کو درخواست دینے کا حق ہے، پارٹی کو تجویز دی ہے کہ پورے حلقے میں ری پولنگ کرائیں۔


اسلا ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ  کراچی کے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی، ری پولنگ میں مفتاح اسماعیل بری طرح ہاریں گے۔ انہوں نے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والے اپنی بدنظمی کی وجہ سے ہارے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ ن لیگ والوں کو درخواست دینے کا حق ہے، پارٹی کو تجویز دی ہے کہ پورے حلقے میں ری پولنگ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے ری پولنگ میں ان کو دوبارہ شکست ہوگی، مفتاح اسماعیل بری طرح ہاریں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے 249 کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی مکمل گنتی دوبارہ کرانے کے لئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے حلقہ این اے 249 میں ووٹوں کا فارنزک آڈٹ کرانے کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 930176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930176/یقین-ہے-ری-پولنگ-میں-مفتاح-اسماعیل-بری-طرح-ہاریں-گے-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org