0
Saturday 1 May 2021 19:13

این اے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن، فافن کی رپورٹ جاری

این اے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن، فافن کی رپورٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے این اے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن کی رپورٹ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این اے 249 کراچی میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 21.6 فیصد رہا، عام انتخابات میں میں ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا تھا، 98 پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز نے انتخابی عمل کو تسلی بخش قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق این اے 249 میں خلاف ورزیوں کے 149 واقعات مشاہدہ کیے گئے، خلاف ورزیوں میں سے 11 واقعات سنگین نوعیت کے تھے۔ فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹاف کی جانب سے ووٹرز کو روک کر گھر بھیجنے کا مشاہدہ سامنے آیا، دوران الیکشن 12 سیاسی جماعتوں، 18 آزاد امیدواروں نے حصہ لیا، جیتنے والے امیدوار نے کل ڈالے گئے ووٹوں کے 22 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018ء میں فیصل واوڈا نے 27، شہباز شریف نے 26 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے، پی پی امیدوار نے 2018ء الیکشن میں ٹوٹل میں سے 6 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔ فافن رپورٹ کے مطابق ضابطہ اخلاق سے متعلق 106 پولنگ اسٹیشنز کا مشاہدہ کیا گیا، 95 فیصد پولنگ اسٹیشنز میں شکایت سے متعلق کوئی مواد نظر نہیں آیا، سیکیورٹی افسران کی جانب سے عوام سے تعاون کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولنگ اسٹاف کی جانب سے ووٹرسے بدتمیزی کا ایک واقعہ مشاہدے میں آیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے 279 پولنگ اسٹیشنز، 796 پولنگ بوتھ بنائے گئے، مجموعی طور پر 1230 ووٹر کیلئے ایک پولنگ اسٹیشن بنایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 930178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش