0
Saturday 1 May 2021 19:18

کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا، ایکسپو سینٹر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کیلئے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو قائم ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے سبب کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے یہ فیصلہ کورونا مثبت کیسز کی شرح مین اضافے کے باعث کیا ہے، ٹاسک فورس کے اجلاس میں کراچی میں عارضی طور پر بند کیے گئے فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو دوبارہ کھولنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کیلئے آئی سی یو اور ایچ ڈی یو قائم ہے جبکہ فیلڈ آئسولیشن سینٹر میں 12 وینٹی لیٹرز، 140 آکسیجن والے ایچ ڈی یو اور 500 سے زائد آئسولیشن بستروں کی سہولت موجود ہیں۔ واضح رہے کہ مارچ کے ابتدائی دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے سبب کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 930179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش