0
Saturday 1 May 2021 19:32

سلیکٹڈ حکومت غریب دشمن پالیسی پر چل رہی ہے، اسماعیل راہو

سلیکٹڈ حکومت غریب دشمن پالیسی پر چل رہی ہے، اسماعیل راہو
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک پر مزدور دشمن حکمران قابض ہیں اور یہ سلیکٹڈ حکومت غریب دشمن پالیسی پر چل رہی ہے۔ اسماعیل راہو نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان لاکھوں مزدوروں کو بےروزگار کرچکے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مطالبہ کیا کہ یومِ مزدور پر وفاق تمام اداروں اور صنعتوں کے برطرف ملازمین کو بحال کرے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاق نے تین سالوں میں مزدور طبقے کو کوئی ریلیف نہیں دیا، نالائق حکومت نے ملک میں منہگائی کا طوفان برپا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 930181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش