QR CodeQR Code

ناصر شاہ اور قادر مندوخیل کا ضمنی انتخاب میں حمایت اور کامیابی پر ایم ڈبلیو ایم سے اظہار تشکر

1 May 2021 19:39

نومنتخب رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل نے اپنی کامیابی کو ایم ڈبلیو ایم کی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ میں ساتھ دینے پر علامہ مبشر حسن اور مجلس وحدت کے قائدین کا شکر گزار ہوں، ان شاء اللہ جلد وحدت ہاؤس آکر شکریہ ادا کرونگا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے حلقے این اے 249 بلدیہ میں ضمنی انتخاب میں کامیاب قرار پانے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد اور مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ امیدوار قادر خان مندوخیل کو ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء اور سابق امیدوار حلقہ این اے 249 علامہ مبشر حسین نے ٹیلیفون کرکے مبارک باد پیش کی۔ قادر خان مندوخیل نے اپنی کامیابی کو ایم ڈبلیو ایم کی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ میں ساتھ دینے پر علامہ مبشر حسن اور مجلس وحدت کے قائدین کا شکر گزار ہوں، ان شاء اللہ جلد وحدت ہاؤس آکر شکریہ ادا کروں گا۔ دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بھی علامہ مبشر حسن کو فون کرکے قادر خان مندوخیل کی حمایت اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور ایم ڈبلیو ایم کے درمیان حلقہ این اے 249 میں انتخابی اتحاد خوش آئند رہا، یہ تعلق ان شاء اللہ برقرار رہے گا۔

اس موقع پر علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 249 میں شاندار کامیابی پر قادر خان مندوخیل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، امید کرتے ہیں حلقہ این اے 249 حلقے کی انتظامی حوالے سے محرومیاں دور ہوں گی، ضمنی انتخابات میں حلقہ این اے 249 کی عوام نے جعلی تبدیلی کے دعوے داروں کو مسترد کر دیا۔ قادر خان مندوخیل کا تعلق ایسی حلقے سے ہے، ان شاء اللہ یہ حلقے میں حقیقی تبدیلی لائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 930182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930182/ناصر-شاہ-اور-قادر-مندوخیل-کا-ضمنی-انتخاب-میں-حمایت-کامیابی-پر-ایم-ڈبلیو-سے-اظہار-تشکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org