QR CodeQR Code

آج ثابت ہو گیا کہ جنگبندی سے متعلق بائیڈن کے بیانات صرف نمائشی تھے، محمد علی الحوثی

1 May 2021 19:48

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے پیغام میں انصاراللہ یمن کی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ نے لکھا ہے کہ جمہوری یمن میں امن و امان کے قیام اور جنگبندی کی اشد ضرورت بارے بائیڈن کے بیانات کو آج 100 دن سے زائد کا عرصہ ہونے کو ہے جبکہ آج یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ مذکورہ بیانات صرف نمائشی تھے جنکا عمل کیساتھ کوئی تعلق نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کی سپریم انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے دیئے گئے یمن میں جنگبندی کے وعدے کو 100 سے زائد روز بیت جانے پر ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ہم نے قبل از وقت اندازہ لگا لیا تھا کہ (جو) بائیڈن کی باتوں پر خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہئے۔ محمد علی الحوثی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ جمہوری یمن میں امن و امان کے قیام اور جنگبندی کی اشد ضرورت بارے بائیڈن کے بیانات کو آج 100 دن سے زائد کا عرصہ ہونے کو ہے جبکہ آج یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ مذکورہ بیانات صرف نمائشی تھے جن کا عمل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اس سے یہ بھی ثابت ہو گیا ہے کہ اس حوالے سے بعض فریقوں کی جانب سے ظاہر کی جائے والی خوش فہمی بے جا تھی جبکہ ہم نے تب ہی کہہ دیا تھا کہ ہم احساسی بیانات کا جواب صرف احساسی بیانات سے ہی دیں گے؛ کیا ایسا ہی نہیں؟


خبر کا کوڈ: 930183

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930183/آج-ثابت-ہو-گیا-کہ-جنگبندی-سے-متعلق-بائیڈن-کے-بیانات-صرف-نمائشی-تھے-محمد-علی-الحوثی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org