QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس بے قابو، 4 لاکھ سے زائد نئے کیسز، 3523 ہلاک

1 May 2021 22:29

بھارت میں مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 853 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1945299 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزارت صحت کی طرف سے سنیچر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 401993 نئے کورونا کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی کل تعداد ایک کروڑ 91 لاکھ 64 ہزار 969 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 3523 افراد کی موت ہوئی ہے۔ کورونا کا بڑھتا ہوا گراف دکھا رہا ہے کہ ملک میں کورونا کی صورتحال بے قابو ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک 1 کروڑ 56 لاکھ 84 ہزار 406 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، جبکہ اس وقت کورونا کے 32 لاکھ 68 ہزار 710 ایکٹیو کیس ہیں۔

بھارت میں مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 853 ہوگئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1945299 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ ادھر ریاست گجرات میں گزشتہ شب ایک پرائیویٹ اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے یونٹ ( آئی سی یو) میں آگ لگنے سے کم از کم 18 افراد کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں اسپتال کے دو کارکن بھی شامل ہیں۔ اموات کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے بھی کورونا بحران کے دوران گجرات کے راجکوٹ، احمد آباد میں ایسے واقعات میں متعدد مریضوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 930185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930185/بھارت-میں-کورونا-وائرس-بے-قابو-4-لاکھ-سے-زائد-نئے-کیسز-3523-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org