QR CodeQR Code

جموں کشمیر میں مزید 25 افراد کورونا وائرس سے ہلاک

1 May 2021 22:29

حکام نے کہا کہ 16 افراد جی ایم سی جموں میں از جان ہوگئے جبکہ 9 افراد کا انتقال وادی کشمیر میں ہوا۔ ان میں ایک 25 سالہ نوجوان بھی شامل ہے جو نٹی پورہ سرینگر کا رہنے والا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ حکام نے سنیچر کو بتایا کہ جموں کشمیر میں گذشتہ شام سے مزید 25 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔ ان میں ایک 25 سالہ نوجوان بھی شامل تھا۔ حکام نے کہا کہ 16 افراد جی ایم سی جموں میں از جان ہوگئے جبکہ 9 افراد کا انتقال وادی کشمیر میں ہوا۔ ان میں ایک 25 سالہ نوجوان بھی شامل ہے جو نٹی پورہ سرینگر کا رہنے والا تھا۔ مذکورہ نوجوان کو دو روز قبل سکمز صورہ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اس نے آخری سانس لی۔ مرنے والوں میں کاٹھی دروازہ کا سرینگر کا ایک 50 سالہ شہری بھی شامل ہے اور وہ بھی سکمز میں ہی انتقال کر گیا۔ ان ہلاکتوں کے بعد جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2308 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 1403 اموات وادی کشمیر جبکہ 905 اموات جموں میں واقع ہوئیں۔


خبر کا کوڈ: 930187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930187/جموں-کشمیر-میں-مزید-25-افراد-کورونا-وائرس-سے-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org