0
Saturday 1 May 2021 20:10

صدر مملکت عارف علوی کا علامہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلفونک رابطہ

صدر مملکت عارف علوی کا علامہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلفونک رابطہ
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اپنی گفتگو کے دوران علامہ ناصر عباس جعفری نے این سی او سی اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ صدر پاکستان نے علامہ ناصر عباس جعفری سے کہا کہ ملک بھر میں حکومتی وضع کردہ ایس او پیز کے ساتھ مجالس و جلوس ہائے یوم علی (ع) کے انعقاد پر کوئی پابندی نہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے صدر مملکت سے کہا کہ حکومت جلوس ہائے عزاء اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 930189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش