QR CodeQR Code

سائبر اٹیک؟ اسرائیلی ساحملی شہر حیفہ میں آئل ریفائنری میں خوفناک آتشزدگی

1 May 2021 21:10

صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی سی آر سسٹم میں موجود پائپ پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی ہے۔ اسرائیلی چینل 12 نے بھی اسی طرح کی رپورٹ دی ہے۔ آتشزدگی کے واقعے کے بعد ریفائنری کو بند کر دیا گیا ہے اور تیل کی سپلائی روک دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے ساحلی شہر حیفا میں موجود آئل ریفائنری میں خوفناک آتشزدگی پیدا ہوئی ہے۔ ابتدائی میڈیا رپورٹوں میں آگ لگنے کا واقعہ سائبڑ اٹیک کا نتیجہ بتایا گیا ہے۔ صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی سی آر سسٹم میں موجود پائپ پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی ہے۔ اسرائیلی چینل 12 نے بھی اسی طرح کی رپورٹ دی ہے۔ آتشزدگی کے واقعے کے بعد ریفائنری کو بند کر دیا گیا ہے اور تیل کی سپلائی روک دی گئی ہے۔ دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ آئل ریفائنری میں آگ لگنے کا واقعہ سائبر اٹیک کے نتیجے میں رونما ہوا۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں اسرائیل میں اسی طرح کے پراسرار واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ رواں ہفتے اسرائیل کے خفیہ ایٹمی سائٹ ڈیمونا کے انتہائی قریب ایک میزائل آگرا تھا۔ اسرائیل کا جدید ترین دفاعی نظام آئرن ڈوم میزائل کو روکنے میں ناکام رہا جس کے بعد اسرائیل میں ایک خوف کی فضا پائی جاتی ہے۔ اس واقعہ کے بعد صیہونی حملے کے جواب میں فلسطین کی مزاحمتی فورس حماس نے اسرائیل پر کئی راکٹ فائر کیے تھے، آئرن ڈوم بمشکل دس فیصد راکٹ کو ہی فضا میں تباہ کرنے میں کامیاب ہوا۔


خبر کا کوڈ: 930204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930204/سائبر-اٹیک-اسرائیلی-ساحملی-شہر-حیفہ-میں-ا-ئل-ریفائنری-خوفناک-ا-تشزدگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org