0
Saturday 1 May 2021 21:40

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنماء سید علی رضا زیدی 11 روز بعد گھر پہنچ گئے

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنماء سید علی رضا زیدی 11 روز بعد گھر پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنماء سید علی رضا زیدی گیارہ روز لاپتہ رہنے کے بعد گھر پہنچ گئے، سید علی رضا زیدی کو 20 اپریل کو لیاقت پور اُن کے گھر کے باہر سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، سید علی رضا زیدی ایم ڈبلیو ایم جنوبی کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی کے طور پر کام کر رہے تھے، جبری گمشدگی کے بعد سید علی رضا کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے سید علی رضا زیدی کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک کے باوفا بیٹے ہیں، ہم نے نہ کبھی ماضی میں اس مادر وطن کے ساتھ غداری کی تھی اور نہ کبھی کریں گے، ہم اس مادر وطن کی ترقی اور سربلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ تک پیش کر دیں گے، اُنہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی جو ہمارے مسنگ پرسن ہیں، وہ بھی جلد از جلد رہا ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 930218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش