0
Saturday 1 May 2021 22:36

حکومت بھارت میں کورونا کی ہولناک تباہی سے عبرت حاصل کرے، مشتاق خان

حکومت بھارت میں کورونا کی ہولناک تباہی سے عبرت حاصل کرے، مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ہمسایہ ملک بھارت میں عالمی وباء کورونا کی ہولناک تباہی سے عبرت حاصل کرکے پاکستان میں بھارت جیسی مشکل اور کربناک صورتحال سے پہلے ٹھوس اور دیرپا عملی اقدامات اٹھائے۔ کورونا کی تیسری لہر گزشتہ دونوں لہروں کے مقابلے میں زیادہ خطرناک اور ہر لحاظ سے نقصان دہ ہے لیکن بدقسمتی سے حکومتی اقدامات وقت اور حالات کے تناظر میں انتہائی غیر سنجیدہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیینٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی ضلع مردان کے امیر غلام رسول اور سابق ضلع نائب ناظم محمد ابراہیم بلند کے ہمراہ تحت بھائی مردان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء اس وقت تاریخ کا سب سے بڑا چیلنج ہے جو کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عوام کی صحت اور انسانی زندگی کے لئے خطرہ بنتا جارہا ہے۔ پاکستان میں تعلیم، صحت، معیشت اور روزمرہ انسانی زندگی پر اس عالمی وباء کے انتہائی برے اور منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے اس وباء سے نمٹنے کے لئے حکومت کی سطح پر وہ سنجیدگی نظر نہیں آ رہی ہے جو وقت اور حالات کا تقاضا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کورونا کے معاملے میں اب تک پوائنٹ سکورنگ سے آگے نہیں بڑھی ہے اور حالات تیزی کے ساتھ گھمبیر اور انسانی جانوں کے حوالے سے سنگین تر ہوتے جا رہے ہیں۔ دیگر ممالک اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے ویکسین کی مفت فراہم کر رہے ہیں جبکہ ہماری حکومت اب تک مفت ویکسین کے حصول کے لئے کوشاں ہے، جس کی وجہ سے اب تک حکومت 22 کروڑ کی آبادی میں بمشکل ایک فیصد عوام کو ہی ویکسین فراہم کر سکی ہے اور اگر حکومت اسی رفتار سے عوام کو ویکسن کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گی تو پاکستانی عوام کو کورونا سے حفاظت کی ویکسین کی فراہمی میں مزید 18 سے 20 سال کا عرصہ لگے گا۔
خبر کا کوڈ : 930225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش