QR CodeQR Code

ہنزہ میں کرونا کے دو نئے کیسز، جی بی میں مجموعی تعداد 118 ہو گئی

1 May 2021 22:54

ضلع گلگت کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 47 ہے جبکہ سکردو میں 21 ایکٹیو کیسز ہیں۔ دوسری جانب جی بی میں ہفتہ اور اتوار کے روز مکمل لاک ڈائون کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا کے دو نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد خطے میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 118 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز دونوں کویڈ کیسز ہنزہ سے سامنے آئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کویڈ کا ایک مریض صحت یاب ہوا۔ ضلع گلگت کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 47 ہے جبکہ سکردو میں 21 ایکٹیو کیسز ہیں۔ دوسری جانب جی بی میں ہفتہ اور اتوار کے روز مکمل لاک ڈائون ہے۔ ہفتہ کے روز دکانیں بند رہیں، اتوار کے روز بھی مارکیٹ اور دکانیں بند رہیں گی، میڈیکل سٹورز پابندی سے مستثیٰ ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 930229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930229/ہنزہ-میں-کرونا-کے-دو-نئے-کیسز-جی-بی-مجموعی-تعداد-118-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org