QR CodeQR Code

انتظامیہ یوم علیؑ کی مناسبت سے مجالس و جلوس میں بدنظمی پھیلابے سے گریز کرے

یوم علیؑ کی مجالس و جلوس عزاء کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے، علامہ باقر زیدی

1 May 2021 23:38

اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پورے ملک میں آج سے مجالس و جلوس عزاء کے سلسلے شروع ہوگئے ہیں، عزاداروں امیر المومنینؑ سے اپیل ہے کہ وہ ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا ہے کہ 21 رمضان المبارک یوم علیؑ کی جلوس عزاء ایس او پیز تحت نکالے جائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ باقر زیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور صدر مملکت عارف علوی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، پورے ملک میں آج سے مجالس و جلوس عزاء کے سلسلے شروع ہوگئے ہیں، عزاداروں امیر المومنینؑ سے اپیل ہے کہ وہ ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ انتظامیہ مجالس و جلوس عزاء کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے، گزشتہ سال کی طرح انتظامیہ یوم علیؑ کی مناسبت سے مجالس و جلوس میں بدنظمی پھیلابے سے گریز کرے، کیونکہ ملت جعفریہ نے کورونا وبا و دیگر صوتحال میں ہمیشہ حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 930233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930233/یوم-علی-کی-مجالس-جلوس-عزاء-کو-مکمل-سیکورٹی-فراہم-جائے-علامہ-باقر-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org