QR CodeQR Code

پشاور، تاجروں نے لاک ڈاؤن نوٹیفکیشن کو مسترد کردیا

2 May 2021 00:07

مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا کے صدر ملک مہر الٰہی کی زیر صدارت تنظیم کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں شہر بھر کے مختلف بازاروں کے صدور نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے تاجروں نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ لاک ڈاؤن نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا۔ مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا کے صدر ملک مہر الٰہی کی زیر صدارت تنظیم کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں شہر بھر کے مختلف بازاروں کے صدور نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ لاک ڈاؤن کے نوٹی فکیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے تاجروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے حوالے سے جو وعدہ کیا اس کو ایفاء کرے، انہوں نے ملاقات میں تاجروں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اگر لاک ڈاؤن لگایا گیا تو صرف ٹورازم پر لگایا جائے گا اور کسی قسم کا لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا، اگر بیماری کے اعدادوشمار میں اضافہ دیکھنے میں آیا تو تاجروں سے مشاورت کرکے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ملک مہر الٰہی نے کہا کہ حکومت کاروباری اوقات کار میں کمی کر کے بازاروں میں ہجوم بنا رہی ہے اور بیماری پھیلانے کی آلہ کار بنی ہوئی ہے، اب تو بیماری کے پھیلاو کے اعدادوشمار میں کافی حد تک کمی آ چکی ہے اور تاجر برادری مکمل طور پر ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کر رہی ہے، حکومت کے اس قسم کے فیصلوں سے تاجروں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، یہ نہ ہو کہ تاجر برادری حکومت کے ان ظالمانہ و جابرانہ فیصلوں کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں، ماہ رمضان میں ہی کاروبار کچھ بہتر ہوتا ہے اور ملک کا غریب سے غریب آدمی عید کے پر مسرت موقع کے لئے خریداری کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 930236

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930236/پشاور-تاجروں-نے-لاک-ڈاؤن-نوٹیفکیشن-کو-مسترد-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org