QR CodeQR Code

افغانستان، خودکش بم دھماکے میں 30 طلبا شہید، 60 زخمی

2 May 2021 00:16

لوگر میں خودکش بمبار نے بارود سے بھرے ٹرک کو گیسٹ ہاؤس سے اس وقت ٹکرا دیا جب وہاں مسافر روزہ افطار کر رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے لوگر میں خودکش بمبار نے بارود سے بھرے ٹرک کو گیسٹ ہاؤس سے اس وقت ٹکرا دیا جب وہاں مسافر روزہ افطار کر رہے تھے، جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر میں خودکش بمبار نے بارود سے بھرے ٹرک کو گیسٹ ہاؤس سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 60 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر طلباء تھے جو یونیورسٹی کا انٹری ٹیسٹ دینے آئے تھے۔ ٹرک کے ڈرائیور نے اندر داخل ہونے سے قبل سیکیورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ وہ ایک این جی او سے تعلق رکھتا ہے اور طلباء کے لیے سامان لایا ہے۔

اندر داخل ہوتے ہی ٹرک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ خودکش دھماکا اُس وقت کیا گیا جب گیسٹ ہاؤس میں طلبا افطار کر رہے تھے۔ خودکش دھماکے کا شکار ہونے والا یہ سرکاری مہمان خانہ غربا، مسافروں اور طلبا کو مفت فراہم کیا جاتا ہے۔ خودکش دھماکے سے گیسٹ ہاؤس کی عمارت زمین بوس ہوگئی اور مسافر ملنے تلے دب گئے۔ مسافروں میں زیادہ تر طلباء تھے جب کہ کچھ سیکیورٹی اہلکار بھی وہاں ٹھہرے ہوئے تھے۔ دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 930239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930239/افغانستان-خودکش-بم-دھماکے-میں-30-طلبا-شہید-60-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org