QR CodeQR Code

ترکی، فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 پاکستانی مزدور جاں بحق

2 May 2021 00:48

جاں بحق ہونے والے جمشید کے بھائی عثمان علی نے رابطہ پر بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ان کا بھائی ساتھیوں سمیت ترکی گیا تھا، وہاں ایک فیکٹری میں کام کر رہا تھا، ان کے بھائی کے ساتھ کام کرنیوالے دوستوں نے فون پر آتشزدگی کے حوالے سے  بتایا۔


اسلام ٹائمز۔ ترکی کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 پاکستانی مزدور جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ جن میں سے چار کا تعلق سوات سے تھا۔ جمشید اور ایوب کا تعلق کانجو، صدام کا پانڑ مینگورہ اور انور کا تعلق امانکوٹ مینگورہ سے تھا۔ جاں بحق ہونے والے جمشید کے بھائی عثمان علی نے رابطہ پر بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ان کا بھائی ساتھیوں سمیت ترکی گیا تھا، وہاں ایک فیکٹری میں کام کر رہا تھا، ان کے بھائی کے ساتھ کام کرنیوالے دوستوں نے فون پر آتشزدگی کے حوالے سے  بتایا۔


خبر کا کوڈ: 930244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930244/ترکی-فیکٹری-میں-آگ-لگنے-سے-16-پاکستانی-مزدور-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org