0
Saturday 1 May 2021 23:30

عزاداری پر پابندی قبول نہیں، یومِ علی کے جلوس ہر صورت بپا ہونگے، آئی ایس او پاکستان کا اعلان

عزاداری پر پابندی قبول نہیں، یومِ علی کے جلوس ہر صورت بپا ہونگے، آئی ایس او پاکستان کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ عزاداری پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت یوم علی کے جلوسوں میں حفاظتی قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں کیا، مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ جلوس ہائے عزاء سے تین دن قبل یوم ِ علی کے جلوسوں پر پابندی کے اعلان کے بعد ملت تشیع پاکستان میں تشویش پائی جاتی ہے، ہم عزاداری پہ کسی قسم کے پابندی کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

جلوس ہائے عزاء ہر صورت برپا ہوں گے اور عزادارانِ امام علی علیہ السلام جلوسوں میں شریک ہوں اور حکومتی عائد کردہ ایس او پیز پہ مکمل عمل درآمد کو یقنی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت یومِ علی کے جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائے سیکورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ امامیہ اسکاوٹس بھی ایس او پیز پہ عمل کروائیں گے اور سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 930245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش