0
Sunday 2 May 2021 05:09

آصف زرداری کا علامہ ناصر عباس جعفری کو ٹیلیفون، این اے 249 میں حمایت پر شکریہ

آصف زرداری کا علامہ ناصر عباس جعفری کو ٹیلیفون، این اے 249 میں حمایت پر شکریہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان  کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کو فون کیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے علامہ ناصر عباس جعفری  کا این اے 249 میں پی پی پی کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے صدر آصف علی زرداری کو این اے 249 میں جیت کی مبارک باد دی۔ واضح رہے کہ کراچی کی نشست این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم نے پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کی حمایت کا اعلان کیا تھا، جو اس ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 930269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش