QR CodeQR Code

کراچی میں چار ٹاؤنز کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

2 May 2021 05:14

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، کسی بھی طرح کے فیملی اجتماع کی بھی اجازت نہیں ہوگی، حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر مختلف یوسیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا، یکم سے 15 مئی تک گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں لاک ڈاؤن رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں یکم سے 15 فروری تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ان چاروں ٹاؤنز میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 64 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر لگایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے، کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی ہوگا، لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، علاقے میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، کسی بھی طرح کے فیملی اجتماع کی بھی اجازت نہیں ہوگی، حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 930270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930270/کراچی-میں-چار-ٹاؤنز-کے-مختلف-علاقوں-اسمارٹ-لاک-ڈاؤن-نافذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org