0
Sunday 2 May 2021 20:02

وفاق المدارس الشیعہ کی طرف سے فطرہ کی رقم کا اعلان کر دیا گیا

وفاق المدارس الشیعہ کی طرف سے فطرہ کی رقم کا اعلان کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے فطرہ کی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ رئیس الوفاق علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنیوالے اہل ایمان 150 روپے اور زیادہ تر چاول استعمال کرنیوالے 400 روپے فی کس کے حساب سے فطرہ ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر گندم استعمال کرنیوالے افراد تین کلو گندم فی کس یا اس کی مقامی قیمت بطور فطرہ ادا کریں۔ جس کی اوسط قیمت تقریباً 150 روپے بنتی ہے جبکہ زیادہ تر چاول استعمال کرنیوالے تین کلو چاول فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں، جو کہ اوسط قیمت تقریباً 400 روپے بنتی ہے۔

واضح رہے کہ عیدالفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتی کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔ زکوٰة فطرہ کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے، جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئے سال بھر اخراجات نہ ہوں اور اس کا کوئی روزگار بھی نہ ہو، جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر خرچہ پورا کرسکے جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ واجب نہیں، نیز فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں، جو زکوٰة کے مستحق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 930273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش