QR CodeQR Code

کورونا کے مرکز ووہان میں زندگی کی رونقیں بحال ہونے لگیں

2 May 2021 11:53

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ووہان شہر میں منعقدہ میوزک فیسٹول میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جب کہ فیسٹیول میں شریک کئی افراد نے ماسک پہننا بھی گوارا نہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا میں کورونا وائرس کےپھیلاؤ کا مرکز سمجھے جانے والے چین کے شہر ووہان میں زندگی کی رونقیں بحال ہونے لگیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ووہان شہر میں منعقدہ میوزک فیسٹول میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جب کہ فیسٹیول میں شریک کئی افراد نے ماسک پہننا بھی گوارا نہ کیا۔ خیال رہے کہ دنیا میں سب سے پہلے کورونا کا کیس نومبر 2019ء میں چین کے شہر ووہان میں سامنے آیا تھا۔ کورونا وبا کے باعث ووہان کے حالات اس قدر خراب ہو گئے تھے کہ شہر کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 930285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930285/کورونا-کے-مرکز-ووہان-میں-زندگی-کی-رونقیں-بحال-ہونے-لگیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org