QR CodeQR Code

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 32 لاکھ سے بڑھ گئیں

2 May 2021 13:00

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 7 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 7 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 28 لاکھ 25 ہزار 171 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 6 ہزار 803 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 95 لاکھ 7 ہزار 34 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 896 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 1 لاکھ 11 ہزار 334 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِفہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 90 ہزار 704 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 31 لاکھ 46 ہزار 8 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 67 لاکھ 77 ہزار 377 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 543 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 57 لاکھ 77 ہزار 927 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 15 ہزار 542 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 95 لاکھ 57 ہزار 457 مریض سامنے آ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 930295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930295/دنیا-بھر-میں-کورونا-وائرس-سے-اموات-32-لاکھ-بڑھ-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org