0
Sunday 2 May 2021 13:05

عوام یوم علیؑ اور عیدالفطر سادگی سے منائیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

عوام یوم علیؑ اور عیدالفطر سادگی سے منائیں، ڈاکٹر یاسمین راشد
اسلام ٹائمز۔ ایوان وزیراعلی لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ موثر پابندیوں کے باعث لاہور میں کورونا پھیلاؤ کی شرح 23 فیصد سے کم ہوکر 18 فیصد پر آگئی ہے، لیکن پابندیوں کو مزید سخت کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ یوم علیؑ سمیت عیدالفطر سادگی سے منائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عید پر ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے 6 چھٹیاں دے رہی ہے۔  صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان میں دنیا کی بہترین ویکسین لگائی جا رہی ہے، آئندہ دو ماہ میں تین کروڑ ویکسین ڈوز مل جائیں گی۔ پنجاب میں ہوم ویکسین کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا کے صرف دو مریضوں میں برازیلین اور جنوبی افریقہ کا وائرس پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب آکسیجن بیڈز اور آکسیجن کا وافر انتظام موجود ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو ویکسین منگوانے اور لگانے کی مکمل اجازت دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 930296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش