QR CodeQR Code

عراق، کویت سے داخل ہوتے امریکی فوجی قافلے پر بم حملہ

2 May 2021 14:04

صوبہ المثنی کی سماوہ ہائی وے پر کویت سے عراق میں داخل ہونیوالا امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ سڑک کنارے نصب بم کیساتھ ٹکرا گیا جس سے قافلے میں موجود حساس فوجی سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کویت سے غیر قانونی طور پر عراق میں داخل ہونے والے ایک امریکی فوجی قافلے پر بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عراق کے جنوبی صوبے المثنی کی سماوہ ہائی وے پر کویت سے عراق میں داخل ہونے والا امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ سڑک کنارے نصب بم کے ساتھ ٹکرا گیا جس سے قافلے میں موجود حساس فوجی سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔ دوسری طرف کسی مزاحمتی گروہ نے ہنوز اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ عراق و کویت کے درمیان واقع "جریشان" نامی سرحدی گزرگاہ پر بغداد کا کوئی کنٹرول نہیں جبکہ کویت و عراق میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی فوج دونوں ممالک کے درمیان رفت و آمد کے لئے ہر ہفتے متعدد بار اس گزرگاہ کو استعمال کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 930309

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930309/عراق-کویت-سے-داخل-ہوتے-امریکی-فوجی-قافلے-پر-بم-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org