0
Sunday 2 May 2021 14:32

امریکی پیٹریاٹ ناکام، خمیس مشیط میں "ملک خالد" ایئربیس ایک مرتبہ پھر یمنی ڈرون طیاروں کے نشانے پر

امریکی پیٹریاٹ ناکام، خمیس مشیط میں "ملک خالد" ایئربیس ایک مرتبہ پھر یمنی ڈرون طیاروں کے نشانے پر
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے آج ایک مرتبہ پھر جارح سعودی ایئربیس "ملک خالد" کو کامیابی کے ساتھ ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی چینل اسکائی نیوز کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اپنے ایک پیغام میں خبر دی ہے کہ حجاز کے جنوب میں واقع جارح سعودی ایئربیس "ملک خالد" پر اہم فوجی اہداف کو ایک خودکش ڈرون طیارے کی مدد سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ یمنی نیوز چینل المسیرہ کے مطابق جنرل یحیی سریع نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اللہ تعالی کے لطف و کرم سے جارح ملک خالد ایئربیس پر ہونے والے آپریشن میں تمام مطلوبہ اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ یہ کارروائی یمن کے خلاف سعودی جارحیت میں شدت اور سخت ترین سرحدی محاصرے کا جواب ہے۔ جنرل یحیی سریع نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ خمیس مشیط میں واقع ملک خالد ایئربیس پر "قاصف-K2" ڈرون طیاروں کی مدد سے جوابی کارروائی کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 930313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش