QR CodeQR Code

یہودی دباؤ کے باعث جرمنی نے "القدس ریلی" پر پابندی عائد کر دی

2 May 2021 15:02

صیہونی اخبار کیمطابق برلن حکام نے اعلان کیا ہے کہ یوم القدس کے حوالے سے مسلمانوں کے ہر قسم کے اجتماعات ممنوع ہیں جبکہ متعدد صیہونی اور اسرائیل دوست لابیاں "عالمی یوم القدس" کی مناسبت سے برلن میں منعقد ہونیوالی عوامی ریلیوں کو رکوانے کیلئے عرصۂ دراز سے برلن پر دباؤ ڈال رہی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ جرمن حکام نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کے روز "عالمی یوم القدس" کے حوالے سے منعقد کی جانے والی عوامی ریلیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ صیہونی اخبار "عاروتص شوع" کے مطابق برلن حکام نے اعلان کیا ہے کہ یوم القدس کے حوالے سے مسلمانوں کے ہر قسم کے اجتماعات ممنوع ہیں۔ صیہونی اخبار کا لکھنا ہے کہ متعدد صیہونی اور اسرائیل دوست لابیاں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے برلن میں منعقد ہونے والی عوامی ریلیوں کو رکوانے کے لئے عرصۂ دراز سے برلن پر دباؤ ڈال رہی تھیں جس کے نتیجے میں اب اس ملک میں عالمی یوم القدس کی ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یورپ میں موجود کل 8 کروڑ مسلمان، فرانس کے بعد جرمنی میں سب سے زیادہ آباد ہیں جہاں مسلمانوں کی کل آبادی 47 لاکھ افراد پر مشتمل ہے جبکہ جرمنی میں گذشتہ چند سالوں سے نیونازی اور اسی جیسی دوسری نسل پرست تنظیموں کے باعث اسلاموفوبیا میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 930323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930323/یہودی-دباو-کے-باعث-جرمنی-نے-القدس-ریلی-پر-پابندی-عائد-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org