0
Sunday 2 May 2021 16:01

یوم علیؑ، اعتکاف، شب قدر اور جمعۃ الوداع کیلئے گائیڈ لائنز جاری

یوم علیؑ، اعتکاف، شب قدر اور جمعۃ الوداع کیلئے گائیڈ لائنز جاری
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر کی جانب سے یوم علیؑ، اعتکاف، شب قدر اور جمعۃ الوداع کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔ جاری کردہ گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ یوم علیؑ پر ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کورونا علامات والے افراد کو مجالس میں شرکت کی اجازت نہ دی جائے اور مجالس آن لائن ہوں یا پھر آوٹ ڈور منعقد کی جائیں۔ علماء اور ذاکرین کو کورونا منفی رپورٹ ہونے پر ہی خطاب کی اجازت دی جائے۔ این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا علامات والے افراد مسجد کے بجائے گھر میں ہی اعتکاف کریں، معتکفین مسجد میں بستر سمیت دیگر سامان گھر سے لائیں اور مشترکہ سحر و افطار سے گریز کریں۔

گائیڈ لائنز میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جمعۃ الوداع کیلئے نمازی جائے نماز ساتھ لائیں اور وضو گھر سے کرکے آئیں۔ اجتماعات میں نمازیوں کے آنے اور جانے کا الگ راستہ رکھا جائے، داخلی راستے پر تھرمل سکیننگ اور سینیٹائزر کا بندوبست یقینی بنایا جائے، صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے، وضو خانوں میں بھیڑ نہ لگائی جائے۔ این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شب قدر کے حوالے سے مساجد میں شب قدر کی مناسبت سے طاق راتوں میں ہونیوالے اجتماعات میں بچے اور 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد نہ آئیں۔
خبر کا کوڈ : 930337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش