0
Sunday 2 May 2021 19:52

بھارت میں کورونا کے 3.92 لاکھ سے زائد نئے کیسز

بھارت میں کورونا کے 3.92 لاکھ سے زائد نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دن بدن خوفناک شکل اختیار کر رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے ریکارڈ 392452 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1.95 کروڑسے تجاوز کر گئی ہے اور 3689 افراد کی موت ہونے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 215542 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا راحت کی بات یہ رہی کہ 3.07 لاکھ سے زیادہ افراد نے اس وبا کو شکست دی ہے۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1826219 افراد کو ٹیکے لگانے سے اب تک 15 کروڑ 68 لاکھ 16 ہزار 031 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

بھارتی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 392488 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ 57 ہزار 457 ہوگئی ہے۔ اس دوران 307865 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ بھارت میں اب تک ایک کروڑ 59 لاکھ 52 ہزار 271 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اس مدت کے دوران ایکٹو کیسز میں مسلسل اضافہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 3349644 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 3689 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 215542 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح 81.77 فیصد رہ گئی ہے اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 17.13 فیصد ہوگئی ہے، جو کہ راحت کی بات ہے جبکہ شرح اموات کم ہوکر 1.1 فیصد ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 930339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش