0
Sunday 2 May 2021 20:17

میری جیت بنگال کے عوام کی جیت ہے، ممتا بنرجی

میری جیت بنگال کے عوام کی جیت ہے، ممتا بنرجی
اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال میں شاندار جیت حاصل کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ بنگال کے عوام کی جیت ہے میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے پارٹی ورکروں کو سڑکوں پر اتر کر جشن منانے سے باز آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے گھروں میں چلے جائیں۔ ترنمول کانگریس نے 294 سیٹوں میں سے 215 پر سبقت لی ہے، جب کہ بی جے پی صرف 74 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے۔ کانگریس اور سی پی ایم اپنا کھاتا بھی نہیں کھول پائی ہے۔ نئی تشکیل شدہ جماعت آئی ایس ایف نے بھانگر سے جیت درج کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ آئی ایس ایف کے سربراہ عباس صدیقی کے بھائی نوشاد صدیقی نے جیت درج کرلی ہے۔

ترنمول کانگریس نے 2011ء اور 2016ء سے بھی بڑی جیت حاصل کی ہے۔ بی جے پی نے اس مرتبہ کئی سینئر لیڈروں کو میدان میں اتارا تھا جنہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مرکزی وزیر بابل سپریہ ٹالی گنج اسمبلی حلقہ سے ہار گئے ہیں، جب کہ بی جے پی کے سابق ریاستی صدر راہل سنہا اس مرتبہ بھی جیت حاصل کرنے میں ناکام رہے، تاہم ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں گئے مکل رائے کرشنا نگر شمال سے جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ترنمول کانگریس کے بیشتر سینئر لیڈران بشمول ممتا بنرجی، پارتھو چٹرجی، فرہاد حکیم، مولانا صدیق اللہ چودھری، غنی خان چودھری، ملئے کھٹک، جیوتری پریہ ملک نے جیت حاصل کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 930361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش