?>?> اسلام ٹائمز - مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی جیت پر اروند کیجریوال کی مبارکباد - پرنٹ کریں

QR CodeQR Code

مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی جیت پر اروند کیجریوال کی مبارکباد

2 May 2021 20:17

اروند کیجریوال نے سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا کہ ممتا بنرجی کو شاندار جیت پر مبارکباد۔ انہوں نے ایک دوسرے ٹویٹ میں لکھا کہ تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت کے لئے اسٹالن کو بہت بہت مبارکباد۔


اسلام ٹائمز۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی، کیرالا کے وزیراعلیٰ پی وجین اور ڈی ایم کے سربراہ ایم کے اسٹالن کو اپنی اپنی ریاستوں میں شاندار جیت کی جانب بڑھنے پر مبارکباد پیش کی۔ اروند کیجریوال نے سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا کہ ممتا بنرجی کو شاندار جیت پر مبارکباد۔ انہوں نے ایک دوسرے ٹویٹ میں لکھا کہ تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت کے لئے اسٹالن کو بہت بہت مبارکباد۔ ادھر جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے ممتا بنرجی کو مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت درج کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج کی شاندار جیت پر ممتا بنرجی کو مبارکباد۔ انہوں نے مزید لکھا کہ خلل انداز اور تقسیمی طاقتوں کو مسترد کرنے پر مغربی بنگال کے لوگ شاباشی کے مستحق۔ ادھر عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی اور جانبدار الیکشن کمیشن نے آپ کو ہرانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن باوجود اس کے آپ جیت گئے۔


خبر کا کوڈ: 930362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930362/مغربی-بنگال-میں-ممتا-بنرجی-کی-جیت-پر-اروند-کیجریوال-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org