QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حكومت کا راشن كارڈ جاری کرنے کا اعلان

2 May 2021 21:23

خواتین اراکین اسمبلی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ كورونا وبا كیوجہ سے مشكل صورتحال كا سامنا ہے مگر حكومت آئندہ بجٹ ميں عوامی فلاح و بہبود كے منصوبوں پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے غریب طبقے كو زيادہ سے زيادہ ريليف دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزيراعلیٰ خيبر پختونخوا محمود خان نے كہا ہے كہ صوبائی حكومت انصاف كارڈ كی طرز پر راشن كارڈز اسكيم كا اجرا كرے گی، جس كے تحت صوبے كے نادار اور مستحق خاندانوں كو ہر ماہ مفت راشن ان كے گھروں پر فراہم كیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ راشن کارڈ اسکیم وزير اعظم عمران خان كے فلاحی رياست كے مشن كی تكميل ميں ايك سنگ ميل ثابت ہوگی۔ پاكستان تحريك انصاف كی حكومت صحيح معنوں ميں ايك عوام دوست حكومت ہے جو ہميشہ غريب طبقے كی فلاح و بہبود كے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان خيالات كا اظہار انہوں نے کے پی کے اسمبلی كی خواتين ارکان سے گفتگو میں کیا۔ خواتین ارکان نے وزیراعلیٰ کو صوبائی حكومت كے اصلاحاتی اقدامات، عوامی فلاح و بہبود كے منصوبوں، كورونا كی موجودہ صورتحال، اپنے اپنے علاقوں كے عوامی مسائل خصوصاً خواتين كو درپيش مسائل سے آگاہ کیا۔

وزيراعلیٰ نے خواتین ارکان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جانے اور عيد الفطر كے بعد پارليمانی پارٹی كا خصوصی اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی۔ وزيراعلیٰ نے بعض فوری نوعيت كے عوامی مسائل كے حل كے  لیے موقع پر ہی متعلقہ محكموں كے حكام كو احكامات جاری کیے۔ اس موقع پر وزيراعلیٰ كا كہنا تھا كہ صوبائی حكومت صحت كے نظام كو مستحكم بنيادوں پر استوار كرنے كے لیے ايك جامع منصوبہ بندی كے تحت كام كر رہی ہے، پبلك پرائيويٹ پارٹنر شپ كے تحت بڑے اسپتالوں كے قيام پر كام جاری ہے تاكہ عوام كو علاج معالجے كي سہوليات مقامی سطح پر ميسر ہوں اور صوبے كے بڑے تدريسی اسپتالوں پر مريضوں كا بوجھ كم كيا جاسكے۔ انہوں نے کہا کہ كورونا وبا كیوجہ سے مشكل صورتحال كا سامنا ہے مگر حكومت آئندہ بجٹ ميں عوامی فلاح و بہبود كے منصوبوں پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے غریب طبقے كو زيادہ سے زيادہ ريليف دے گی۔


خبر کا کوڈ: 930365

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930365/خیبر-پختونخوا-حكومت-کا-راشن-كارڈ-جاری-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org