QR CodeQR Code

پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

2 May 2021 22:32

پانچوں بچے لڑکے ہیں اور خاندان کا تعلق لکی مروت سے ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماں اور پانچوں بچے صحت مند ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیدا ہونے والے بچوں کو ایل آر ایچ کے گائنی وارڈ میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا، پانچوں بچے لڑکے ہیں اور خاندان کا تعلق لکی مروت سے ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماں اور پانچوں بچے صحت مند ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیدا ہونے والے بچوں کو ایل آر ایچ کے گائنی وارڈ میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بونیر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو ) اسپتال میں بھی خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 930367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930367/پشاور-میں-خاتون-کے-ہاں-بیک-وقت-5-بچوں-کی-پیدائش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org