QR CodeQR Code

حکومتی نوٹیفکیشن مسترد، گلگت کے تاجروں کا دکانیں رات دس بجے تک کھلی رکھنے کا اعلان

2 May 2021 22:50

اس سے پہلے انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے گلگت میں ہفتہ اتوار مکمل لاک ڈائون جبکہ دیگر اوقات میں دکانیں شام چھ بجے سے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ شام چھ بجے کے بعد کھلنے والی دکانوں پر جرمانے بھی کیے جا رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت کے تاجروں نے حکومتی پابندی کو مسترد کرتے ہوئے دکانیں صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک کھلی رکھنے کا اعلان کر دیا۔ اس سے پہلے انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے گلگت میں ہفتہ اتوار مکمل لاک ڈائون جبکہ دیگر اوقات میں دکانیں چام چھ بجے سے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ شام چھ بجے کے بعد کھلنے والی دکانوں پر جرمانے بھی کیے جا رہے تھے۔ آج تاجروں نے اعلان کیا کہ وہ حکومتی نوٹیفکیشن کو نہیں مانتے۔ دکانیں صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک کھلی رکھیں گے۔ تاجروں کا موقف ہے کہ دکانیں کھلی رکھنے سے بازار میں رش کم ہوگا اور ایس او پیز پر عمل بھی ممکن ہوگا۔ کاروبار کے اوقات کو محدود کرنے سے مارکیٹوں میں لوگوں کا ہجوم ہوگا اور اس وجہ سے کرونا پھیلنے کا زیادہ خطرہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 930368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930368/حکومتی-نوٹیفکیشن-مسترد-گلگت-کے-تاجروں-کا-دکانیں-رات-دس-بجے-تک-کھلی-رکھنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org