0
Sunday 2 May 2021 22:55

افغانستان میں 50 آئل ٹینکرز جل کر خاکستر، 12 افراد جاں بحق

افغانستان میں 50 آئل ٹینکرز جل کر خاکستر، 12 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آئل ٹینکرز میں لگنے والی آگ نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل کے علاقے قلعہ مراد کی مرکزی شاہراہ پر فیول ٹینکرز کے آپس میں تصادم سے خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دیگر آئل ٹینکرز اور گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی میں 12 فیول ٹینکرز، 4 کاریں اور 3 ٹرک جل کر خاکستر ہوگئے جب کہ آپس کی دکانوں اور گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثے میں مجموعی طور پر 12 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے چار گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب قلات میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں 9 طالبان جنگجوؤں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم طالبان نے دعوے کی تردید کی ہے۔ دریں اثناء غزنی میں بھی طالبان جنگجوؤں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ 2 گھنٹے تک جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد فوجی اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 930369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش