QR CodeQR Code

پاراچنار میں یوم شہداء منایا گیا

2 May 2021 23:27

یوم شہداء کا اہتمام علمدار فیڈریشن اور انجمن حسینیہ کی جانب سے کیا گیا تھا، اس موقع پر کرم میں شہید ہونے والے افراد کی تصویری نمائش بھی کئی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کی مرکزی جامع مسجد میں یوم شہداء منایا گيا، یوم شہداء کے موقع پر شدت پسندوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے تین ہزار سے زائد قبائل اور سیکیورٹی اہلکاروں کی تصاویر آویزاں کی گئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق جامع مسجد پاراچنار میں 19 رمضان کے موقع پر گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی یوم شہداء منایا گيا، جس کا اہتمام علمدار فیڈریشن اور انجمن حسینیہ کی جانب سے کیا گیا تھا، یوم شہداء کے موقع پر کرم میں شہید ہونے والے افراد کی تصویری نمائش بھی کئی گئی۔ تصویری نمائش میں شدت پسندوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے افراد کی تصاویر رکھی گئی تھیں، جن میں کثیر تعداد سیکورٹی اہلکاروں اور بچوں کی بھی تھی۔


خبر کا کوڈ: 930372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930372/پاراچنار-میں-یوم-شہداء-منایا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org