0
Sunday 2 May 2021 23:35

مہنگائی کی بلند ترین سطح حکومت کی بڑی ناکامی ہے، محمد زبیر

مہنگائی کی بلند ترین سطح حکومت کی بڑی ناکامی ہے، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ اپریل میں مہنگائی 11.1 فیصد پر پہنچ گئی ہے، یہ حکومت کی ایک اور بڑی ناکامی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے اپنے بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گزشتہ 13 ماہ میں مہنگائی کی بلند ترین شرح ہے، حکومت گزشتہ 3 سال میں قیمتیں کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔

محمد زبیر نے کہا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کی مہنگائی 15.7 فیصد کے ساتھ بدترین رہی، قیمتوں میں اس طرح کا اضافہ حکومت کی ناکامی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے اپریل کے لئے مہنگائی میں 8 فیصد اضافے کی پیشگوئی کی تھی، قیمتوں پر قابو نہ رکھنے کا ذمہ دار کون ہے؟ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ واضح طور پر مہنگائی کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں اور اس کی وضاحت ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 930374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش