QR CodeQR Code

صدر عارف علوی کا علامہ ساجد نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ

2 May 2021 23:46

اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں صدر مملکت نے علامہ ساجد نقوی سے کہا کہ مجالس میں ماسک پہنیں اور محفوظ فاصلہ اپنائیں، علماء لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اپنانے کی تلقین کریں۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت عارف علوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں اُنہوں نے رمضان المبارک اور مجالس میں انسدادِ کورونا تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے علامہ ساجد نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ میں کہا کہ مجالس میں ماسک پہنیں اور محفوظ فاصلہ اپنائیں۔ صدر مملکت عارف علوی نے اپیل کی کہ بزرگ افراد عبادات گھر پر سرانجام دیں۔

صدر عارف علوی نے علامہ ساجد نقوی سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ علماء لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اپنانے کی تلقین کریں۔ دوسری جانب شیعہ علماء کونسل نے ایام شہادت امام علی (ع) کی مناسبت سے جاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایس او پیز پر پابندی سے عمل کرتے ہوئے حسب روایات تمام مجالس منعقد ہونگی اور جلوس بھی برآمد ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 930376

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930376/صدر-عارف-علوی-کا-علامہ-ساجد-نقوی-سے-ٹیلیفونک-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org