QR CodeQR Code

عثمان ڈار بھی اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے حق میں میدان میں آگئے

3 May 2021 00:52

معاون خصوصی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سیالکوٹ کے رمضان بازار میں اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر افسوس ہوا، ان کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو جانتا ہوں، وہ ذمہ دار اور قابل آفیسر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی سیالکوٹ واقعے پر میدان میں آگئے اور فردوس عاشق اعوان کے رویے پر اے سی کے حق میں ٹویٹ کر دی۔ عثمان ڈار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سیالکوٹ کے رمضان بازار میں اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر افسوس ہوا، ان کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو جانتا ہوں، وہ ذمہ دار اور قابل آفیسر ہیں، عثمان ڈار نے کہاکہ خواتین کا ہمارے معاشرے کے گورننس سسٹم میں کردار انتہائی خوش آئند ہے جسے سراہا جانا چاہئے۔
 


خبر کا کوڈ: 930387

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/930387/عثمان-ڈار-بھی-اسسٹنٹ-کمشنر-سونیا-صدف-کے-حق-میں-میدان-آگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org